ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو راستہ فراہم  نہ کرنے پر جرمانہ دینا ہوگا

Ambulance in Pakistan
کیپشن: Ambulance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان میں بھی انسانی جانیں بچانے والی گاڑیوں یعنی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو راستہ فراہم  نہ کرنے والے ڈرائیوروں کو جرمانہ ہوگا.
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے بل کے مسودے کے مطابق کسی بھی گاڑی کا ڈرائیور پابند ہو گا کہ وہ وارننگ لائیٹ یا سائرن کی آواز کے ساتھ آنے والی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو صاف راستہ فراہم کرے اور ایسا نہ کرنے والے افراد پر تین ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
قانون میں ایمرجنسی گاڑیوں کے غلط استعمال کے حوالے سے بھی سزا تجویز کی گئی ہے اور جو شخص بھی وارننگ لائٹس یا ایمبولینس کے سائرن کا بلا ضرورت استعمال کرے گا اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا بلکہ اسے چھ ماہ تک قید کی سزا بھی مل سکتی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر