کورونا کے مریضوں میں اضافہ،  6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے مریضوں میں اضافہ،  6 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
لاہورمیں بلاک ایف ون، ویلنشیا ٹائون،پیراگون سٹی،بلاک ای ون ، ای ٹو، ایف ون، ایف ٹو، جی ٹو، جی فور، جی فائیو،جوہرٹائون،پنجاب یونیورسٹی کے بوائزہوسٹل نمبر11اورسپرنٹنڈنٹ ہائوس میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔
ڈی ایج اے فیز4سیکٹرڈبل اے ڈبل بی، ڈبل سی ،ڈبل ای، ڈبل ایف،فیز3سیکٹر ڈبل ایکس ،فیز 1سیکٹراین ،بلاک اے، بی،ایف سی سی گلبرگ فورکے علاقوں کو بھی بند کرد یا گیا۔

جہاں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا وہاں پر سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا جائیگا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ عالمی وبا سے بچائو کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اوراجتماعات میں جانے سے گریز کیا جائے۔