دعا زہرا کی عمرکے تعین کیلئے دائر میڈیکل کی درخواست مسترد

دعا زہرا کی عمرکے تعین کیلئے دائر میڈیکل کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے دائر میڈیکل کی درخواست مسترد کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورنے دعا زہرا کا اپنے والد اور کزن کے خلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا، دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے کراچی کے تفتیشی افسر نے درخواست دائر کی تھی، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دعا زہرا کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا، کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرا کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کو 3 بار انتظار میں رکھ  کرخارج کرتے ہوئے کہا کہ باربار کیس کی آواز دینے کے باوجود کوئی پیش نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ دعا زہرا نے پسند کی شادی کے بعد والد پر لاہور میں واقع گھر میں گھسنے کا الزام لگایا تھا۔دعا زہرا نے والد اور کزن پر اغوا کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ والد میرے کزن زین العابدین سے زبردستی شادی کروانا چاہتے ہیں، اپنے خاوند کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہوں۔