ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کی بے قدری ،ڈالر مزیدمہنگا ہوگیا

روپے کی بے قدری ،ڈالر مزیدمہنگا ہوگیا
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا۔

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے60 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 200 روپے ہو گئی۔ماہرین معاشیات کے مطابق سیاسی صورتحال میں غیر استحکام  اور آئی ایم ایف سے  قرض کی معطلی کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ روز ڈالر 198 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرکلر ڈیٹ 2500 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں ، نیم سرکاری اداروں کا مجموعی خسارہ 1200 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچ گیا ہے ، پینشن کی ادئیگی ، سرکلر دیٹ ، مالیاتی خسارہ مزید پریشر بنا رہا ہے ، خود مختار اسٹیٹ بینک کو روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے کوئی پریشانی نہیں ۔