ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ متوالوں کے لیےایک اور بری خبر

کرکٹ متوالوں کے لیےایک اور بری خبر
کیپشن: Asia cup postponed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)کورونا وائرس کےپھیلاو میں تیزی ،ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت سری لنکا میں کھیلا جانا تھا،تاہم خطے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر ایونٹ کوملتوی کردیاگیا ہے،دوسری جانب بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے باعث بھی ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے میچز بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیے گئے ہیں، میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا،ذرائع کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردئیے گئے،ایمریٹس حکومت کی سخت شرائط لیگ کے ملتوی ہونے کا سبب بنیں۔

مزید پڑھئے: پی ایس ایل کا انعقاد ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑ گیا

ایمریٹس حکومت نے لیگ میں شامل تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف، براڈ کاسٹرز اور فرنچائز آنرز کے لیے ڈبل ویکسی نیشن ڈوز ، دس روز کے قرنطینہ کی شرائط رکھی تھیں، ایمریٹس حکومت کی سخت شرائط کے ساتھ ساتھ بورڈکے آپریشنل اور لاجسٹک مسائل بھی لیگ ملتوی ہونے کاباعث بنے،رواں برس پاکستان کرکٹ ٹیم کی بین الااقوامی مصروفیات کے باعث پی سی بی حکام کے لیے مستقبل میں لیگ کے لیے مناسب ونڈو تلاش کرنا خاصا مشکل ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے اجلاس کے بعد مزید 24 گھنٹے ایمریٹس بورڈ کے تحریری جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اگرایمریٹس حکومت ہمیں تحریری اجازت نامہ نہیں دیتی تو ہمارے پاس لیگ ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer