ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کا انعقاد ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑ گیا

پی ایس ایل کا انعقاد ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑ گیا
کیپشن: PSL 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد معمہ بن گیا،فرنچائز نے کھلاڑیوں کو ویڈ ٹیسٹ کروانے اور جمعرات کے روز ہوٹل رپورٹ کرنے سے روک دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایمریٹس حکومت کے سگنل کے 24 گھنٹے بعد بھی پی سی بی کو تحریری اجازت نامہ نہ مل سکا۔ لیگ کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں، ایمریٹس حکومت کی جانب سے سخت شرائط لیگ کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کی اہم ورچویل میٹنگ آج شام پانچ بجے ہوگی، میٹنگ میں پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں اور کوچز کو کوویڈ ٹیسٹ کروانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جمعرات کےروز لاہور اور کراچی کے مقامی ہوٹلز میں رپورٹ کرنے سےروک دیا ہے۔  کھلاڑیوں اور کوچز کو بھیجے گئے میسج میں کہا گیا ہے کہ وہ لیگ کے حوالے سے اگلے میسج کا انتظار کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer