ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل سستا ہو گیا

تیل سستا ہو گیا
کیپشن: Oil Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا،ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت پانچ فیصد سے زائد کی کمی سے 62 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 50 سینٹ کی کمی سے 62 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل کے ریٹ پر بھی ہوئےجبکہ میں عالمی بینج مارک برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 65 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق بھارت اور دوسرے ممالک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ایشیا میں تیل کی ڈیمانڈ میں کمی کے خدشات کی وجہ خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے،مندی سے قبل برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بڑھنے اور کویڈ کیسز میں اضافے پر یورپ میں سخت لاک ڈاؤن پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے تھے، ماہرین کاکہنا تھا کہ چین ، یورپ ، بھارت اور امریکی سیمت دیگر ممالک میں تیل کی طلب میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا۔

مزید پڑھئے: سونے کی قیمت میں کمی پر خواتین صارفین کا ردعمل

ایک دن میں امریکی خام تیل کی قیمت سوا تین فیصد کمی سے 60 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی تھی، امریکی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 59 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، ساتھ ہی بینج مارک لندن برینٹ آئل بھی سوا تین فیسد کمی کے بعد 62 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا تو ہوا لیکن ڈالر مہنگا ہونے سے مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا چار سو روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ سات ہزار چھ سو پچاس روپے کا ہوگیا، مسلسل تین روز سے ڈالر مہنگا ہونے سے صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوا ہے جس سے ایک تولہ سونے 400 روپے مہنگا ہوکر 107650 روپے کا ہوگیا اوردس گرام سونا 342 روپے اضافے سے 92292 روپے کا ہوگیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer