طلبا تیاری پکڑلیں؛ امتحانات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

طلبا تیاری پکڑلیں؛ امتحانات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
کیپشن: exams schedule
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز اور امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق چوتھے، چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کی آن لائن کلاسزو امتحانات 24 مئی سے ہوں گے,نوٹی فکیشن کے مطابق بی ایس سیکنڈ سمسٹر، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی کی کلاسز پہلے سمسٹر کے امتحان کے بعد ہوں گی،انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنے والے دور دراز علاقوں کے طلباء کے لئے 24 مئی سے ہاسٹل کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: پنجاب بھر میں میٹرک، انٹر کےسالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ   پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا،میٹرک کا امتحان 17 جون سے شروع ہوگا،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 2 جولائی سے لیا جائے گا،پی بی سی سی کے مطابق نہم جماعت کا امتحان 27 جولائی سے لیا جائے گا،انٹر پارٹ ون کا امتحان 11 اگست سے شروع ہوگا۔

اسی طرح میٹرک کا رزلٹ 30 اگست، انٹر پارٹ ٹو کا رزلٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگا جبکہ نہم کا رزلٹ 29 اکتوبر ، انٹرپارٹ ون کا 14 نومبر کو جاری ہوگا۔رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے، اس بار نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بعد میں ہوں گے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام 7 وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ائیر اور نویں سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لئے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

تاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس دہم اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے، اس لئے ان کے پیپر پہلے لئے جائیں گے جبکہ  نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer