(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا،اداکارہ منال کی اداکار احسن محسن اکرام سے بات پکی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسڑی کی ابھرتی ہو ئی سٹار اور اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے اداکارہ کے کام اور ڈاموں کو شوق سے دیکھتے ہیں،منفرداداکاری کی بدولت عوام کے دلوں میں گھرکرجانے والی منال خان کی بات پکی ہوگئی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی اور احسن محسن اکرام کی متعدد تصاویرشیئر کی، شیئر کی گئی ان تصاویر میں اداکارہ نے احسن محسن سے محبت کا اظہار بھی کیا،ایک تصویر میں دنوں نے گلے میں گلاب کے پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے اور رواں سال 14 فروری کو بھی تصاویر کے باعث ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
تاہم اب منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی ہوگئی ہے۔ منال خان نے احسن محسن کے ساتھ اپنی بات پکی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ہیں۔
View this post on Instagram
قبل ازیں منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے اپنے تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر سوئمنگ ویڈیو شیئر کی تھی،اداکار احسن محسن نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ان کی گرل فرینڈ منال خان کے ہمراہ سوئمنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔