ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے ایک اور اچھی خبر

اساتذہ کیلئے ایک اور اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرز طلب کرلیے،فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ان سروس پروموشن دینے کیلئے ان سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مذکورہ کارکردگی رپورٹ 22 مئی سے قبل اتھارٹی کے آفس میں جمع کرانا ہوگی۔ فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو سینئرسکول ٹیچر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی ،جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو ایلمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 29 مئی کو ڈی پی سی کی جائےگی ۔اسی طرح پرائمری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 30 مئی کو ڈی پی سی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے اساتذہ کی پرموشن کے لئے فائلز طلب کی گئیں جس کے تحت 200 کے قریب مرد و خواتین اساتذہ کو ایس یس ٹی کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری لاہور نے ای ایس ٹی مرد وخواتین اساتذہ سے ایس ایس ٹی پرموشن کے لئے فائلز 31 مئی تک جمع کروانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پرموشن کے لئے اساتذہ کو اے سی آرز، سروس بک، اسنادکی تصدیق سمیت دیگر ریکارڈ جمع کروانا ہوگا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے آن ڈیوٹی اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ اساتذہ اس وقت احساس کفالت پروگرام اور کورونا کنٹرل سینٹرز پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے احکامات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مطالبہ پر جاری کیے ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ کنوینس الاؤنس دینے کے احکامات پر ہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےشکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاونس نہیں کٹنا چاہیے تھا، احکامات کے بعد کنوینس الاؤنس کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer