(جنید ریاض)رمضان المبارک کا پچیسواں روزہ اور آج لاہور شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، موسم خشک رہنے کے باعث آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی بیشتر مقامات پرمطلع جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہورشہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسم خشک رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا یہ تناسب 35 فیصد تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بلوچستان ، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، مگر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔شہر میں سمندری ہوائِیں تاحال جاری ہیں۔ آج شہر میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہناتھا کہ سمندری ہوائیں معطل نہ ہوئی تو ہیٹ ویو نہیں کہا جاسکتا،اس وقت شہر کا درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا مغرب کی جانب سے 5 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے ۔اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ریکارڈ کیا گیا۔کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔