ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر پر تھیٹر کھولنے کی اپیل

 عید الفطر پر تھیٹر کھولنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سٹیج سے منسلک فنکاروں نے وِزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر پر تھیٹر کھولیں جائیں ۔ 
لاک ڈاون اور کورونا کا پھیلاو ڈھائی ماہ سے ہر کچھ بند ہے، جہاں سب کچھ بند ہوا وہیں تھیٹر ہالز بھی بند پڑے ہیں اب جبکہ لاک ڈاون بھی کھل گیا اور ٹرانسپورٹ بھی شاپنگ مالز بھی کھل گئے اور بازار بھی تو تھیٹر فنکار کہتے ہیں کہ عید الفطر پر تھیٹر بھی کھلنے چاہیے۔
اداکار ہہنی شہزادی،  طاہر نوشاد شاہد خان سمیت دیگر نے بھی حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عید پر تھیٹر کھولیں جائیں۔ اداکاروں کا کہنا ہے کہ اب جب واقعی ہی بازار شاپنگ مالز ریلوے ٹرانسپورٹ حکومت نے کھول دی ہے تو تھیٹرز بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولنے کا اعلان ہونا چاہیے تاکہ عید الفطر پر ڈھائی ماہ سے بےروزگار فنکار اپنا روزگار کما سکیں ۔

 دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کےاوقات کار صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہیں گےجبکہ کاروباری اداروں کیلئے ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کہا دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے، سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا، تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer