(وقاص احمد) باٹا پور کے علاقے دوگیج گاؤں میں گاڑی کا ایل پی جی سلنڈر پھٹنےسے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق گاڑی میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کا واقعہ دوگیج گاؤں میں پیش آیا، سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ڈرائیور آصف زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔