ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئےا چھی خبر،  نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کے حکم پر شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر زچھٹی کے روز آج بھی کھلے  رہیں گے۔ 

سی ٹی او لاہور  مستنصر فیروز کاکہنا ہے کہ آج شہر کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز کھلے ہیں، لائسنس سنٹرز پر روزانہ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز کی فراہمی جاری ہے،شہری جب مرضی لائسنس سروسز کیلئے تشریف لاسکتے ہیں، گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے سنٹر رات 12 بجے تک کھلے ہیں،لبرٹی سنٹر، ارفع کریم سنٹر اور بحریہ ٹاؤن سنٹر بھی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس جاری کرنا اولین ترجیح ہے، لائسنسنگ میں ٹرانسپرنسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے،  تمام شہریوں کو عزت دی جائے گی، نارواسلوک اور کرپشن میں ملوث اہلکار سیدھےگھر جائیں گے۔