ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے نجات کیلئے تاجر برادری سرگرم

کورونا وائرس سے نجات کیلئے تاجر برادری سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے شاہ عالم جبکہ صدر لاہور اور کراچی بلاک اعظم مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب نے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجران میں سینٹائزرز تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے لڑنے اور اس مہلک وبا کے خاتمے کیلئے شہر کی تاجر برادری نے بھی کمر کس لی ہے۔ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کورونا وائرس کے خاتمے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے شاہ عالم مارکیٹ کے تاجران میں ہینڈ سینٹائزر تقسیم کیے جبکہ نیو عالمگیر مارکیٹ میں سپرے بھی کیا گیا۔

لاہور اور کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب نے بھی تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ہینڈ سینٹائزر تقسیم کیے۔ ملک زمان نے تاجران کو کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی دی۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ملک زمان نصیب نے کہا کہ کورونا وائرس کا خاتمہ قوم نے مل کر کرنا ہے۔

شہر بھر کی مارکیٹوں کی یونین کی جانب سے مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔