ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات، محکمہ صحت نے 11 ارب مانگ لیے

کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات، محکمہ صحت نے 11 ارب مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (عثمان علیم) کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کے لئے محکمہ صحت نے محکمہ خزانہ سے 11 ارب کے فنڈز مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ابتدائی طور پر 23 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی، 11 ارب کے فنڈز بھی جلد از جلد جاری کرنے کی سفارشات زیر غور ہے۔

  صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات کے جائزے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس محکمہ پی اینڈ ڈی میں ہوا۔

وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے پرائمری ہیلتھ کیئر کو کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کے لئے ابتدائی طور پر 23 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ڈیفڈ کی جانب سے 40 ملین پاؤنڈ کی گرانٹ کی پیشکش دی گئی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب  کورونا وائرس کےنقصانات سےبچنے اور اس کے ازالے کے لئے پنجاب حکومت کے تھنک ٹینکس نے سر جوڑ لیےہیں، ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کےلیےسوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer