شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت

شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) شہباز شریف کے اثاثہ جات کیس کا معاملہ، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلیں۔        

ریکارڈ کے مطابق بیگم نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں انہتر لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالک ہیں۔ ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے، 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ ہے۔ شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفنس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں۔ تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کا پلاٹ اور 1 ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے۔

نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ سے زائد ہے جبکہ تہمینہ دروانی 57 لاکھ 65 ہزار کی مالک ہیں، نصرت شہباز کے پاس قصور، فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے اور رمضان شوگر مل، حمزہ سپنگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل، محمد بخش ٹیکسٹائل میں شیئرز ہیں جبکہ نصرت شہباز کے شریف پولٹری، شریف ڈیری، کوالٹی چکن، شریف ملک پروڈکٹس، کرسٹل پلاسٹک اور العریبہ شوگر مل میں بھی شیئرز ہیں۔