احمد رضا: انجری سے نجات پانے والے انگلش ٹینس اسٹار اینڈی مرے کامیابیوں کے ٹریک پر آ گئے.
انجری سے نجات پانے والے انگلش ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کامیابیوں کے ٹریک پر آ تے ہی ناٹنگھم اوپن جیت کر مسلسل دوسرے ٹائٹل کے ساتھ سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن‘‘ میں دبنگ انٹری کا عزم ظاہر کر دیا۔ ابھی وہ فادرز ڈے پر ناٹنگھم اوپن کا ٹائٹل جیتنے کی خوشی کو انجوائے کر رہے تھے کہ ان کے بچوں نے اچانک کورٹ میں آ کر انہیں زیادہ بڑی خوشی دے دی۔
ناٹنگھم اوپن ٹینس چیمئین شپ کے فائنل میں اینڈی مرے کے لئے کامیابی خوش کن تھی لیکن اس سے زیادہ خوشی انہیں ناٹنگھم گراس کورٹ پر فتح کے بعد ملی۔
میچ کے بعد ایک آن کورٹ انٹرویو کے دوران، 36 سالہ نوجوان مرے نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو فادرز ڈے پر ملنے کے لئے پر امید ہیں، مرے کے یہ الفاظ کہتے ہی انہیں اپنے بچوں کی"ہم یہاں ہیں" کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
"میں نہیں جانتا تھا کہ وہ یہاں ہیں،" چار بچوں کے باپ اینڈی مرے نے کہا۔ "مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ آ رہے ہیں۔
مرے نے بتایا کہ ان کے بچے پچھلے ہفتے سربیٹن میں فائنل دیکھنے کے لئے آئے تھے، اور وہ آئے اور بارش ہونے لگی۔ تو پھر انہیں سونے کے لیے گھر جانا پڑا اس لیے وہ میچ کے اختتام سے محروم رہے۔ وہ آج یہاں آ گئے تو یہ بہت اچھا ہو گیا ہے۔
دو مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن مرے، ومبلڈن کے لیے اپنی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اس ماہ فرانچ اوپن کھیلنےسے محروم رہے۔ وہ اگلی بار لندن میں کوئینز کلب چیمپئن شپ کھیلیں گے، جو پیر سے شروع ہوگی۔
تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن مرے کو ناٹنگھم میں جیت کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں 38 ویں نمبر پر پہنچنے کی امید ہے – وہ اس وقت دنیا میں 44 ویں نمبر پر ہیں۔ 2019 میں کولہے کی سرجری سے واپس آنے کے بعد سے یہ ان کی اعلی ترین درجہ بندی ہوگی۔