وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Islamabad Markets Time
کیپشن: Islamabad Markets Time
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی بچت پلان کے لیے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز، دفاتر، گودام اور بیکری کی دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا  فیصلہ کیا گیا۔ 

 اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز و دیگر تقریبات رات دس بجے تک جاری رہ سکیں گی، تجارتی صنعتی مراکز، ریستوران، کلب، پارک، سینیما، تھیٹرز ساتھ ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے، اس پابندی سے ایمبولینس سروس، طبی مراکز، ہسپتال، پیٹرول پمپ اور بس اڈے مستثنٰی ہوں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بچت کے پیش نظر حکومتی پابندی کا عمل درآمد کروایا گیا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 144کے تحت کارروائی ہو گی، پابندی آئندہ دو ماہ کے لیے ہو گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات  پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی توانائی کی بچت کے اقدام کے طور پر تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب میں بجلی کے بچت کے منصوبے پر پیر 20 جون سے  عمل درآمد شروع ہو گا، تجارتی اور کاروباری مراکز، دکانیں اور ریستوران رات کو جلد بند کر دیئے جائیں گے۔