سعدیہ خان: محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
آج لاہور کا درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات بارشیں برسانے والا سسٹم پنجاب پہنچے گا جو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخری ہفتے میں مون سون سپیل شروع ہوگا ،جولائی کے پہلے ہفتے اچھی بارشیں ہوں گی جبکہ مون سون کا سپیل اگست کے پہلے ہفتےتک وقفے وقفے سے بارشیں برسائے گا۔