قیصر کھوکھر: جو آج ہیں، وہ کل نہیں ہونگے، بیوروکریسی میں اگلے ہفتے سے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان۔ سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کا تبادلہ بھی زیر غور ہے جبکہ متعدد ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے شہر سمیت پنجاب بھر میں تقرر و تبادلے متوقع ہیں۔ کئی سیکرٹریز اور ڈی سیز تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان کا تبادلہ زیر غور ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور کو پنجاب سے وفاق بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر نصراللہ، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی ننکانہ منصور احمد کا تبادلہ بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ متعدد اضلاع کے ڈی سیز کے بھی تبادلے ہوں گے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی آپریشنزسمیت 7افسروں کےتقرروتبادلے کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہورکی ایس ایس پی آپریشنزکی خالی سیٹ پرسید ندیم عباس کو تعینات کیا گیا ہے۔شائستہ ندیم کو ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی برانچ لاہور، زوہیب نصراللہ رانجھا کو ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے۔
علی بن طارق کو ایس پی انویسٹی گیس سول لائنز، عاصم افتخار کو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن، رفعت بخاری کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کیاگیا ہے جبکہ شازیہ سرور کو ایس پی سول لائنزسے تبدیل کرکے ٹیکنیکل سپیشل برانچ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔