گیس کنکشن سے محروم لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

گیس کنکشن سے محروم لاہوریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے تین ماہ بعد گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کا کام شروع کردیا، صرف فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت صارفین کو کنکشن دیئے جائیں گے۔

لاہور ریجن نے تین ماہ بعد گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور ریجن کی جانب سے صرف فاسٹ ٹریک پالیسی کےتحت کنکشنز کی تنصیب ہوگی۔ فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت صارفین نے اکتیس ہزار روپےکے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا رکھے ہیں جبکہ معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پرجولائی کے بعد میٹر لگائے جائیں گے۔

  سوئی ناردرن کمپنی میں معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز پر اوگرا کی جانب سے مقررہ ہدف کو پورا کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب کمپنی میں میٹرز کی قلت کی وجہ سے بھی کنکشن التواء کا شکار ہوئے۔ 

دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سسٹم میں فنی خرابی ہو سکتی ہے تاہم کسی بھی علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کےچیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ لیسکو ریجن میں کہیں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، لیسکو ریجن میں گرم ترین موسمی سپیل جاری ہے تاہم لیسکو کو اسکی ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ میسر ہے۔

انہوں نے کہا کک لیسکو کی جانب سے یہ بات انتہائی واضح ہے کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر منظورشدہ لوڈ مینجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے، لیسکو کے کُل 1891 فیڈرز میں سے 31 ہائی لاس فیڈرز ہیں جو کہ ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔