کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت شروع

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگیا، لاہور ہائیکورٹ کے 8 الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت شروع کردی، امیدوار 22 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے 8 ججز نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کا آغاز کردیا، جسٹس طارق سلیم شیخ لاہور ڈویژن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، جسٹس طارق سلیم شیخ این اے 117 سے 149 کی ،جسٹس طارق سلیم شیخ پی پی 131 سے 202 تک کے امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ججز کو الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کی حیثیت سے قومی و صوبائی حلقے مختص کر رکھے ہیں، پرنسپل سیٹ پر چار ججز لاہور، فیصل آباد ڈویژن سمیت21 اضلاع کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس علی اکبر قریشی فیصل آباد ڈویژن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، جسٹس علی اکبر قریشی این اے 99 سے 116 تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس علی اکبر قریشی پی پی 93 سے 130 تک کے امیدواروں کی اپیلیں بھی سنیں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فیصل زمان این اے 88 سے 98 تک اور پی پی 28 سے 71 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، جسٹس فیصل زمان خان صوبہ بھر کی خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی امیدواروں، جسٹس سید شہباز علی رضوی این اے 68 سے 87 اور پی پی 28 سے 71 کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، ملتان کےامیدواروں کے لیے جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس وقاص رئوف مرزا کی سربراہی میں الیکشن اپیلٹ ٹربیونل این اے 150 سے 165،جسٹس قاضی محمد امین احمد پی پی 203 سے 236 تک کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ جسٹس وقاص روف مرزا این اے 181 سے 195 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، جسٹس وقاص روف مرزا پی پی 268 سے 297 کے امیدواروں، جسٹس مسعود عابد نقوی بہاولپور کے امیدواروں کی اپیوں کی سماعت کریں گے،

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مسعود عابد نقوی این اے 166 سے 180 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے۔جسٹس مسعود عابد نقوی بہاولپور کے پی پی 237 سے 267 تک کے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے،جسٹس عبادالرحمان لودھی روالپنڈی ڈویژن کی، جسٹس عباد الرحمان لودھی این اے 55 سے 67 تک کے امیدواروں کی اپیلیں سنیں گے، جسٹس عباد الرحمان لودھی پی پی 1 سے 27 تک کے امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔امیدوار 22جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے۔ جبکہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل27 جون تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔