ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ

بارشوں کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری، بسام سلطان: شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں تیزی سےاضافہ ہونےلگا،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1132 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔

بارشوں سے مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس کے باعث شہر میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔  محکمہ صحت کے انتظامات ناکافی جبکہ فیلڈ ورکرز کی تعداد بھی کم ہے۔

شہر میں بارشوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہر کے مختلف مقامات سے 1132 ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1074 نوٹسز، 58 مقدمات کا اندراج، 23368 ہاٹ سپاٹس کو کور کیا گیا.رواں سال میں اب تک 24922 نوٹسز جاری کیے جبکہ 603 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے جس دوران  اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے حبیب روڈ اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈ پر ڈینگی ٹیموں کا معائنہ کیا اور  دورانِ چیکنگ 1 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد کرتے ہوئے اسے تلف کردیا۔