بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی کا خطرہ ، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

 بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی کا خطرہ ، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت امجد : بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا ، ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 4 مریض زیر علاج ہیں۔
 بارشوں کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض زیر علاج ہیں ، شالامار اور جنرل ہسپتال میں ایک ایک مریض جبکہ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ایک مشتبہ مریض زیر علاج،مزنگ ہسپتال ،شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،سرگنگارام ہسپتال،گورنمٹ ہسپتال پولیس لائن میں بھی ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف مقامات سے 1010 کے قریب ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔