ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےچیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈکاتقررکردیا گیا 

ZARAI TARAQYATI BANK LTD, Naim ud Din Khan, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی حکومت نےمدت ختم ہونے سے قبل اہم تعیناتیوں کا عمل تیز کردیا۔

ذرائع کے مطابق نعیم الدین خان کو چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پرچیئرمین زیڈ ٹی بی ایل بورڈ کی تعیناتی کردی۔زرائع کا کہنا ہے کہ  چیئرمین زرعی ترقیاتی بینک بورڈ کی تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ بورڈ کے سابق چئیرمین ندیم لودھی نے گذشتہ سال عہدہ سے استعفیٰ دےدیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے ندیم لودھی کا استعفی 10 اگست 2022 کو منظور کرلیا تھا۔
ندیم لودھی کے استفعی کی منظوری کا اطلاق 11 مارچ 2022 سے کیا گیا تھا۔