(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا کیونکہ پولیس نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں ان کے شوہر کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لےلیا،ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس رواں برس فروری میں درج ہوا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار بھی ہیں،،کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
پولیس کا مزیدکہناتھا کہ اداکارہ کے شوہر کو قبل ازیں بیان دینے کے لئے طلب کیاگیا تھا مگر عدم حاضر کی بنا پرراج کندرا کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا، علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔