ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں قربانی کے بپھرے بیل نے متعدد افراد کو روند ڈالا؛ ویڈیو منظر عام پر

رائیونڈ میں قربانی کے بپھرے بیل نے متعدد افراد کو روند ڈالا؛ ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)رائیونڈ کے مین بازار میں قربانی کا بیل بپھر گیا، بیل کی فری سٹائل انٹری نے سب کی دوڑیں لگوا دیں، بیل نے راستے میں آنے والے افراد کو کچل دیا۔

تفصیلات کےمطابق رائیونڈ میں قربانی کا بیل قابو سے باہر ہوگیا، بیل نے مین بازار میں انٹری ماری تو سب کو جان کے لالے پڑ گئے، بیل نے راستے میں آنے والے گاہکوں اور دکانداروں کو روند دیا، بیل کا مالک مسلسل اس کا تعاقب کر رہا تھا، اس نے بڑی مشکل سے لوگوں کی مدد سے بیل پر قابو پایا۔

قبل ازیں والٹن کے علاقے میں بچھڑا ہئیر سیلون میں گھس گیا تھا، بن بلائے مہمان کی اچانک آمد سے دکان کے اندر بھگدڑ مچ گئی، دکاندار اور گاہک جان بچانے کی فکر میں لگ گئے، بچھڑے نے دل کھول کر دکان میں تباہی مچائی، شہریوں نے بیل پر قابو پانے کی کوششیں کیں مگر وہ  کسی کے قابو میں نہ آیا۔

لال رنگ کا بے قابو بیل سیلون کے دروازے توڑتا ہوا باہر نکل گیا،بیل  کی ٹکر سے ہیئر سیلون کا شیشے کا دروازہ کرچی کرچی جبکہ ہئیر سیلون کا مالک اپنے نقصان پر سر پکڑ کے بیٹھ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer