سٹی 42 : اٹلس ہنڈا نے موٹربائیک کی قیمتیں 2سے5 ہزار تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70 چوبیس سو اضافے سے 86 ہزار 900 روپے کی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا نے موٹربائیک کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ہنڈا سی ڈی ڈریم3 ہزار اضافے سے 93 ہزار 500 روپے، ہنڈا پرائڈر 3 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے اور ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہونے سے 1 لاکھ 42 ہزار 500 میں ملے گی۔ ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے، ہنڈا سی بی 125 ایف5 ہزار اضافے سے2 لاکھ 5 ہزار 500 جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی ،ایف5 ہزار بڑھنے سے 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہنڈا سی بی 150 سی سی ایف5 ہزار مہنگی ہونے سے 2 لاکھ 64 ہزار 500 میں ملے گی۔