سٹی42: پاکستان کی معروف ادکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے، ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سارہ خان کو بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے ساتھ چند تین قبل نکاح ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، اسی طرح سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سارہ خان کی بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، سارہ خان کو بھنگڑا ڈالتے ہوئے ڈیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر خوبصورت ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
@sarahkhan023 ##myworld ##life ##husbandwife ##hubby ##partner ##couple ##sarahkhanofficiall ##sarahworld ##weedings ##nikah ##proposal ##haldi ##sarahkhanofficiall ##falakkidulh
♬ original sound - sarahkhan023
دونوں فنکاروں کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ابھی تک نکاح کی کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر نہیں کی گئی ہےالبتہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے اپنے کیمروں میں جو قیمتی لمحات محفوظ کیے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نکاح کے فورا بعد سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’’مسز فلک‘‘ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل سارہ خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کر کے سب کو سرپرائز دیا تھا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔
بعدازاں فوراً ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔