جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کےمنصوبے میں اہم پیشرفت

جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کےمنصوبے میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: شہر میں تین نئے جدید بس ٹرمینلز  کی تعمیر پر صوبائی ادارے متحرک، شاہدرہ، گجومتہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید ٹرمینل کی تعمیر کے لئے جگہ فائنل کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کردیئے گئے۔

       سابق دور حکومت میں مسافروں کی سہولیات کے لیے تین نئے جدید بس ٹرمینلز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس سے مسافروں کو بین الاقوامی طرز پر سہولیات فراہم کیں جانی تھیں لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کے ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ اور گجومتہ میں نئے ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔

موجودہ حکومت اب شہر میں نئے تین بس ٹرمینلز کی تعمیر کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر مکمل کرنے جارہی ہے، اس سلسلہ میں پی اینڈ ڈی بورڈ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو احکامات جاری کردیئے، ڈپٹی کمشنر کے زریعے بس ٹرمینلز کے لیے مطلوب جگہ کا تعین کیا جائے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سیل ان ٹرمینلز کی تعمیر پر نجی فرموں سے معاہدہ کرے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer