(سٹی42)الیکشن قریب آتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے 2018 کا انتخابی معرکہ سر کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں شروع کردیں ہیں۔مشکلات میں گھری پاکستان مسلم لیگ نون نے تخت لاہور کو بچانے کیلئے مخالف امیدواروں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔ایم کیو ایم کو الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنما (ن) لیگ میں شامل ہوگیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) تخت لاہور کو بچانے کیلئے نئی حکمت عملی اپنا لی۔ مسلم لیگ نون نے پرانے حلیفوں کو ساتھ ملانے کیلئے کوشش شروع کردیں۔خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق نے سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں درخواست کی کہ ایم ایم اے کارکنوں کوسپورٹ کیلئے کہیں، جس کے جواب پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے۔ امیدواروں کے نام فائنل کرنے سے پہلے رابطہ کرتے تو کچھ کرسکتے تھے۔
خبر لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی سزا معطلی، بال چیف جسٹس کی کورٹ میں چلی گئی
یاد رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو سب سے بڑا انتخابی دنگل سجے گا جس کو جیتنے کیلئے تمام پارٹیاں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔