علی ساہی:ایشیئن جونیئرریسلنگ چیمیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کی چاررکنی جونیئرریسلنگ ٹیم براستہ واہگہ بارڈربھارت روانہ ہوگئی۔
سٹی42 کے مطابق قومی جونیئرریسلنگ ٹیم میں عنایت اللہ 65 کلوگرام ،غلام غوث 70 کلو گرام ،محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفے 86 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشیئن جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ 17 جولائی سے بھارت کے دارلحکومت دہلی میں جاری ہیں۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ملک میں استحکام رہے گا تو ہم اپنے ٹارگٹ حاصل کرسکیں گے: چیئرمین پی سی بی
جبکہ پاکستانی ٹیم کے ایونٹ 20 جولائی سے شروع ہوں گے۔ قومی جونیئرریسلنگ ٹیم کودس روزکےلئے بھارتی ویزہ جاری کیا گیا ہے۔22جولائی کوایشیئن جونیئرریسلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگی جبکہ ٹیم 23 جولائی کو وطن واپس آئےگی۔