سٹی 42: شہرمیں برائلرنے ایک بار پھر اڑان بھرنا شروع کر دی۔
لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔برائلرمرغی کا گوشت 33 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ قیمت میں اضافے کےبعد 527 ر وپےفی کلومقرر ہوگئی۔ زندہ مرغی 351 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 289 روپے درجن پر برقرار ہے۔
مرغی فروش کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کی وجہ رسد میں کمی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب سے قیمت بڑھی ہے گاہکوں کی تعداد نصف سے بھی کم ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت مہنگا ہونا مافیا کےلئے سودمند ہے، چھوٹے دکاندار بےروزگار ہوتے جا رہے ہیں۔