بہادر آباد میں سیوریج کا نظام درہم، شہریوں کا جینا محال

بہادر آباد میں سیوریج کا نظام درہم، شہریوں کا جینا محال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) چونگی امر سدھو کے علاقے بہادر آباد کےعلاقہ مکینوں کا گندگی اور سیوریج کا نظام نہ ہونے کے خلاف احتجاج، علاقہ مکینوں نے مقامی ایم پی اے ملک اسد کھوکھرکے خلاف نعرے بازی کی اور مسائل کو جلد ازجلد حل کروانے کا مطالبہ کیا۔

شہر کے علاقے چونگی امر سدھو بہادر آباد پی پی 168 میں جگہ جگہ گندگی، گٹروں کا گندا پانی اور ابلتی نالیوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کا نظام کافی عرصے سے موجود نہیں۔ مقامی ایم پی اے ملک اسد کھوکھر نے ووٹ مانگتے وقت مسائل حل کروانے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی بار احتجاج کیا ہے حتی کہ احتجاج کرنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی، مگر مسائل پھر بھی حل نہ ہوئے۔

مسائل سے دوچار علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے باعث دن رات مشکلات اور پریشانی سے ان کی ہمت جواب دے چکی ہے اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔