ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کا تیسرا کانووکیشن 969 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں،چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر فضل احمد خالد اور وائس چانسلر رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سالہا سال کی محنت،پھر نتیجے کا دن, رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا تیسرا کانووکیشن یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوا،کانووکیشن میں چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو سراہا،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ یونیورسٹی میں سب سے زیادہ اخلاقیات کی تربیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ڈگریاں پانے والے طلبہ و طالبات کی خوشی دیدنی تھی،طلباء نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی کاوش قرار دیا،کانووکیشن میں 969 طلبہ و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا جن میں سے 39 طلبہ و طالبات کو چانسلر گولڈ میڈل اور 8 کو ذوالفقار علی گولڈ میڈل دیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer