علی ساہی: بچوں کےاغواء یاقتل کی اطلاع سوشل میڈیا اورچینلزپرچلانے کاالرٹ سسٹم شروع کرنے پرغور، بچوں کےلیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ اجلاس، سکولوں، پارکوں اورپبلک مقامات پر جدیدسکیورٹی سسٹم تنصیب کا جائزہ لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروکی ڈائریکٹرجنرل سی پی ڈبلیوکرن خورشید،اے آئی جی انویسٹیگیشن پنجاب ،پی آئی ٹی بی کے ممبران سمیت سیف سٹی اتھارٹی حکام کی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران3نکاتی ایجنڈے اوراسکے نفاذسے متعلق امورزیربحث لائے گئے۔
میٹنگ میں پہلا پوائنٹ امریکہ کی طرزپر "امبرالرٹ"سسٹم کےنفاذکے لیے اقدامات کیے جائیں۔ امریکہ میں اگرکوئی 18 سال سے کم عمر بچہ اغوایاقتل ہوجاتا ہے تواسکا الرٹ فوری طورپرتمام ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا سمیت دیگرتشہیری اداروں کو مل جاتا ہے۔
دوسرےپوائنٹ کے مطابق جدیدٹیکنالوجی کےتحت بچوں کےسکولز، پارکس، پبلک مقامات کاحفاظتی نظام اورتیسرے پوائنٹ میں بچوں کی حفاظت اورانکے سماجی رویوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنا شامل ہے۔
میٹنگ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی جانب سے بنائی گئی تیسری سب کمیٹی نے منعقدکی۔ پہلی دوکمیٹیاں میٹنگزمیں سب کمیٹیز،قانون سازی اورمناسب نصابی تبدیلیوں کےامورکاجائزہ لیں گی اوراصلاحات کوپارلیمنٹ میں بحث،منظوری اورقانونی سازی کیلئےپیش کریں گی۔ یاد رہے کہ یہ تمام اقدامات زینب قتل کیس کے بعد وزیراعلی کےٹوٰیٹ کےتحت بچوں کے تحفظ کے لیے کیے جارہے ہیں۔