عامررضا: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں زائد العمر کھلاڑیوں کو کھلانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈر نائنٹین ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے پہلے ہی یہ تنازعہ چل رہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو دو روزہ میچ کے فارمیٹ سے نکال کر ایک روزہ طریقہ کار کے تحت کھلایاجا رہا ہے۔ اس پر سونے پہ سہاگہ کہ پی سی بی ابھی تک زائد العمر کھلاڑیوں کا راستہ بھی نہیں روک سکا۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ب فارم توبن جاتا ہے اس لیے کھلاڑیوں کی ظاہری جسمانی حالت کے طریقہ کار کو بھی اپنانا چاہیے۔
اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی اپنے آئیڈیل کھلاڑی کو نقل کر تے ہوئے اچھی سے اچھی پر فارمنس دکھاتے ہیں۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ زون بلیو کے وسیم عباس نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ انہیں تو کھیلنا ہے کھلاڑی بڑی عمر کے ہوں یا چھوٹی عمر کے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ وہ وقار یونس کیطرح باولنگ کراتے ہوئے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ۔