آر پی او راولپنڈی کی چھٹی کی درخواست 30 جنوری کو منظور ہوئی،  وہ ہمارے اخترام کے مستحق فرض شناس افسر ہیں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, City42, RPO Rawalpindi, X post, clearification, Fact Check, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے پنجاب پولیس کے ایک سینئیر آفیسر کے چھٹی پر بیرون ملک جانے کے حوالے سے بعض عناصر کے بے بنیاد پروپیگنڈا کی سختی سے تردید کر دی اور کہا ہے کہ  راولپنڈی کے ریجنل پولیس آفیسر کی چھٹی  کی منظوری 30 جنوری 2024 کو ہو گئی تھی اور 31  جنوری کو ان کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا تھا۔۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہمیں مثبت طرز فکر و عمل کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے اور  تنازعات کھڑے کرنے  سے اختراز کرنا چاہئے۔ آر پی او راولپنڈی ایک فرض شناس  کیرئیرسٹ پولیس آفیسر ہیں۔ وہ ہماری جانب سے عزت اور احترام کے حقدار ہیں۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےآر پی او راولپنڈی کی چھٹی کی درخواست کے متعلقہ دو سرکاری دستاویزات بھی سکین کر کے ان کے عکس اپنی پوسٹ کے ساتھ  شامل کئے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی اس پوسٹ میں جن پولیس آفیسر کا ذکر ہے انہوں نے اپنی خانگی ضروریات کے لئے الیکشن سے پہلے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور الیکشن کی ڈیوٹیوں سے فراغت ملتے ہی وہ طے شدہ چھٹیوں پر چلے گئے۔ کمشنر راولپنڈی کے بے سر و پا الزامات سامنے آنے کے بعد  بعض عناصر  راولپنڈی کے ریجنل پولیس آفیسر کی خالصتاً  غیر متنازعہ چھٹیوں کو بھی متنازعہ بنا رہے ہیں۔