ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جاسوس ایپ تیار

 سرکاری افسروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جاسوس ایپ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انکی سپاٹ پرفارمنس پرکھنے کے لئے کارکردگی ایپ متعارف کروا دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق اس ایپ کے ذریعے مختلف پرفارمنس انڈیکیٹرز کے ذریعے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی عام انتظامی معاملات، لینڈ ایڈمنسٹریشن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق کارکردگی کو براہ راست ایڈیشنل چیف سیکریٹری آفس میں مانیٹر کیا جائے۔ کارکردگی کی مانیٹرنگ مختلف سیکٹرزکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ، ماہانہ اور سیزنل بنیادوں پر کی جائے گی۔
 مہینے کے آخر میں تمام اضلاع کی پرفارمنس رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو پیش کی جائے گی۔ افسران کی کارکردگی کا جائزہ اشیائے ضروریہ کی پرائس چیکنگ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین، سرکاری زمین واگزا کروانے، اراضی سینٹرز کا معائنہ، لینڈ ریونیو کولیکشن اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
 ایپ کے ذریعے تمام اضلاع میں افسران کی فیلڈ انسپیکشن کو مانیٹر کیا جائے گا جس کے لئے ایپ میں مختلف رنگوں کی مدد سے معلومات ملیں گی کہ اس وقت متعلقہ اے سی کس چیز کی چیکنکنگ کے لئے فیلڈ میں موجود ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ارم بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خاص ہدایت پر کرپشن کے خاتمے اور عوام کے سرکاری اداروں پر اعتماد کی بحالی کے لئے اس ایپ کو بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو میپ پر لوکیٹ کر کے موقع پرویڈیو لنک کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعے افسران کے ساتھ ساتھ اضلاع کی کارکردگی کو بھی جانچنے میں مدد ملے گی۔