(شاہین عتیق) سول کورٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث کورٹ میں بھگدڑ مچ گئی،پانچ افراد کوموقع سےگرفتارکر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سول کورٹ میں پیشی کےموقع پر دوگروپوں میں تصادم ہوا، واقعہ میں فریقین نے ایک دوسرے پر فاءرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے،عدالت میں ہونے والی فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی، پولیس نے بروقت کاررواءی کرتے ہوئے پانچ افراد کوموقع سےگرفتارکر لیاگیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ریاض افضل چھینہ کی عدالت میں عارف گروپ کےآٹھ افراد کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہونی تھی، ملزمان جیسے ہی سول کورٹ پہنچےان کا آمنا سامنا مدعی رفعت گروپ سے ہوا،جس پر دونوں میں تکرار ہوئی،اس موقع پرعارف گروپ کی جانب سےفائرنگ کی گئی،جس سےرفعت گروپ کے مبشراورعثمان زخمی ہو گئے،واقعے کے چشم دید گواہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ سےبھگدڑرمچ گئی،انہوں نے بھاگ کرجان بچائی۔
عارف گروپ کےخلاف تھانہ نشترکالونی میں بھتہ مانگنےکا مقدمہ درج کرایا گیا تھا،کیس کے مدعی رفعت کا کہنا تھا کہ اسے کیس کی پیروی نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں،خوف کے باعث انکے بچے گھر میں محبوس ہوکررہ گئےہیں۔
سول کورٹ میں فائرنگ واقعے پروکلا نے سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کوڈولفن پولیس نے گرفتار کیا،اسلام پورہ پولیس نےموقع سے پکڑے جانے والے پانچ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئےتفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، آئے روز فائرنگ کے واقعات سے سائلین سمیت وکلا پریشان ہیں۔