پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کو بڑی خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) اب خواجہ سرا بھی معاشرے کے کارآمد شہری بنیں گے، حکومت پنجاب نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔

خواجہ سرا ہماری کمیونٹی کا وہ مظلوم طبقہ ہے جو ہمشہ سے ہی حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے یہ لوگ کوئی پیشہ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سڑکوں پر بھیک مانگتے دیکھائی دیتے ہیں، بہت کم خواجہ سراء ایسے ہوتے ہیں جو میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکیں، خواجہ سراؤں کا گزر بسر ناچ گا کر ہی ہوتا ہےلیکن اب حکومت پنجاب نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کے لئے کمیونٹی سنٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔

کمیونٹی سنٹرز میں خواجہ سرا کو ہنر سکھانے کیلئے فنی تعلیم دی جائے گی جبکہ سنٹر میں   میڈیکل، قانونی مشاورت، لائبریری او ردیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔