پنجابی زبان کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد

پنجابی زبان کے فروغ کیلئے کانفرنس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سالک نواز ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں پلاک اور لاہور کالج فار وومن کے اشتراک سے ’’ زبان تے ثقافت‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اعجازعالم اگسٹین، ڈائریکٹر اجوکا تھیٹر شاہد محمود ندیم، کینیڈا سے ادبی شخصیات ڈاکٹر شاہینہ کشور، نویندر سنگھ، سنتوک سنگھ سندھو، پرنسپل لاہور کالج فار وومن ڈاکٹر مجاہدہ بٹ، ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صغری صدف نے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کی ثقافت و کلچر کو بھرپور انداز میں پروان چڑھایا جائے گا۔

کینیڈا کی ادبی شخصیات کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں جون کے مہینے میں پانچویں ورلڈ کانفرنس کرانے جا رہے ہیں، جہاں پنجابی زبان اور اخلاقیات پر خاص زور دیا جائے گا، اسی سلسلے کو پاکستان میں بھی بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ بالخصوص تعلیمی اداروں میں اپنی مادری زبان کو فروغ دیا جاسکے۔

پرنسپل لاہور کالج نے کہا کہ حال ہی میں پلاک کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر پنجابی کو روشناس کرانے کیلئے کالج میں پنجابی زبان کو لازمی قرار دیا جائے جبکہ اگلے ماہ دیال سنگھ لائبریری کے ساتھ بھی ایک ایم او یو سائن ہوگا۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے پلاک کی کوششیں خوش آئند ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے بھرپور کام کیا جائےگا۔