(شارخ ندیم) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد آج شہر کا موسم خوشگوار رہا، محکمہ موسمیات نے کل اور پرسوں مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 19 جبکہ کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا، سارا دن موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔
جبکہ 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور پرسوں بارشوں کا امکان ہے، بارش کا سلسہ جمعہ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور پرسوں تیز بارش کے امکانا ت ہے۔