ویب ڈیسک: اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ پاکستان میں ہیروز کے مرنے کے بعد پہچان ملتی ہے، جب وہ زندہ ہوتے ہیں تو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔
کامیڈی ڈرامہ سریز 'بلبلے' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار نبیل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کیا ہےکہ پاکستان میں ہیروز کی قدر نہیں کی جاتی، مرنے کے بعد ہی انہیں پذیرائی ملتی ہے جیتے جی کوئی پوچھتا تک نہیں۔
حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی بھی بے معنی ہے۔ بہت بڑے بڑے فنکار جنہیں ابھی تک کچھ نہیں ملا اور ایسے لوگوں بھی یہ ایوارڈ مل چکا ہے جو بالکل مستحق نہیں ہیں۔ ایسے لوگ تمغہ حسن کارکردگی ملنے کے بعد چھپتے پھرتے ہیں۔