ایل پی جی کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں مہنگائی کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آگیا، سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے خورونوش کے بعد گراں فروش مافیا نےایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوگرام کا ہوشربا اضافہ کردیا ۔

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی قدرتی گیس غائب ہوگئی، گراں فروش مافیا نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود 30 روپےفی کلو اضافہ کردیا جس کے بعد ایل پی جی130 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی، کمرشل سلنڈر 890 روپے مہنگا ہوکر5785 اور گھریلو سلنڈر 236 روپے بڑھ کر 1534 روپے کا ہوگیا، بزدارحکومت اورضلعی انتظامیہ نے گراں فروش مافیا کے سامنے  گھٹنے ٹیک دیئے۔

تندور مالکان اور رکشہ ڈرائیورز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ گراں فروش مافیا نے ان کیلئے روزگارکمانا مشکل کر دیا۔

مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھاتے عوام نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عام پاکستانی کی زندگی سہل ہوسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer