ویب ڈیسک: گجرات میں پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔
گجرات کے علاقے کنجاہ چوک میں دو ڈکیت موبائل شاپ میں گن پوائنٹ پر لوٹ مار کر رہے تھے، اسی دوران پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس اہلکار بابر ساہی اور ظہیر نے موٹر سائیکل پر بھاگتے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔
ڈاکوؤں کو پکڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کر لی۔