(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز گل سے ملنے نہیں دیا گیا،ہم کل شہباز گل کے حق میں ریلی نکالیں گے اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش ہے کہ ریلی بھرپورشرکت کریں ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پولیس نے ہماراراستہ روکا، کل اسلام آباد میں شہباز گل کے حق میں ریلی نکال رہے ہیں،اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ بتایا جائے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈ ے کی ۔پولیس کس سے آرڈر لے رہی ہے کیا عدالتی احکامات کی کوئی حیثیت ہے یانہیں ؟۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، ہم چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ شہبازگل پر تشدد ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی تشدد ہوسکتا ہے