ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Test Match
کیپشن: Pak vs Wi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ میچ ایک وکٹ سے جیتا جبکہ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کنسگٹن میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے دوسرے ٹیسٹ میں فتح درکار ہے۔ 
ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ایک وکٹ سے جیتا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پیسرز نے شاندار کارکردگی دکھائی تاہم فیلڈرز نے تین کیچ چھوڑ کرجیتا میچ گنوا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں کامیابی کے لیے پاکستان کو بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیےقومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ عمران بٹ اور یاسر شاہ کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔