ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ یورپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کل  کیا جائے گا

National hockey team,Europe visit
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)دورہ یورپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کل (بروز بدھ) کیا جائے گا۔
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بدھ کے روز کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ویزے اور سفری دستاویزات موصول ہوجائیں گی ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ کے مطابق کل سفری دستاویزات موصول ہونے کے بعد 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ، قومی ہاکی ٹیم 22 اپریل کو دورہ یورپ پر روانہ ہوگی جہاں ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور سپین کے چھ میچز کھیلے گی ۔